جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںتیرہ نومبر یوم شہدائے بلوچستان شہیدوں سے عزم کا دن ہے۔ بی...

تیرہ نومبر یوم شہدائے بلوچستان شہیدوں سے عزم کا دن ہے۔ بی این ایم شہید غلام محمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ (شہید غلام محمد)کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کو یوم عزم قراردیتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی کو تاریخ ساز اہمیت حاصل ہے۔شہیدوں کا مقدس لہو دھرتی کی عظمت ،قوم کی بیداری ،شان وآن کے عامل ہوتے ہیں۔زندہ قومیں عظمت کے میناروں کی قربانیوں کومشعلِ راہ بناکر منزل کی جانب قدم سے قدم ملاکر اتحاد کا عملی مظاہرہ کرکے آگے بڑھتی ہیں۔ہر قسم کے نامساعد حالات کا مردانہ وار سامنا کرتے ہیں۔اپنی غلطیوں اور کوتائیوں سے سبق حاصل کرکے نئے ولولے سے حکمتِ عملی تشکیل دیکر قوم کی امنگوں اور آرزﺅں کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ 13نومبر 1839ءہمارے عظیم وطن پرست خان شہید میر محراب خان اور آپ کے غیور ساتھیوں کی وطن پر جانثاری ،فداکاری وشہادت کو تمام شہدائے وطن کی علامتی درخشندہ ستارے کی حیثیت حاصل ہے اور ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ وطن کی حرمت وآزادی کی خاطر ہر قسم کے ذاتی مفادات کو اجتماعی مفاد میں بدل کر وطن وقوم کیلئے اتحاد کے حسین بندھن میں بند کر ہر قسم کی قربانی کیلئے خود کو ہمہ وقت تیار کریں اور تدبر ودانائی سے ہر طرح کے چھوٹے بڑے اختلافات کو باہمی مشاورت غورو فکر مثبت بحث وتمص اور شائستگی کے داہرے میں رہے کرحل کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں نہیں بھولنا چائیے کہ بین الاقوامی وخطے کے حالات بڑی تیز رفتاری سے تبدیلی کی جانب بڑھنے والے ہیں۔بلوچ گل زمین کی پوزیشن بہت حساس صورت اختیار کرنیوالی ہے نئی طرح کی صف بندھیاں شروع ہوچکی ہیں۔ہمیں ہر حال میں ان مجوزہ بدلتے حالات کا عمیق اور گہرائی سے تجزیہ ومشاہدہ کرنا ہوگاتدبر ، حکمت عملی غورو فکر کواپنا طرہِ امتیاز بنانا ہوگا۔ہر قسم کی تنگ نظری ،جاہ طلبی ،غورونمائش ،خودستائی وخود فریبی سے گریز کرکے صرف اور صرف سائنسی بنیادوں پر معاشرے کے حقیقی پرتوں کوساتھ لیکر عوام کی شعورواگاہی میں اضافہ کرنا ہوگا۔حالات ووقت کے تقاضوں کے مطابق اپنی صفوں کودرست اور سمتوں کو بہترین انداز میں متعین کرنا ہوگا۔مظلوم بلوچ قوم کی پریشانیوں کا احساس کرکے تحریک کو جزباتی نعرہ بازیوں ،نقصان دہ عمل ،بے مقصد کی ہلٹر بازی، جان لیوا کھلاپن سے بچانا ہوگا۔شہدائے وطن کا یوم ہم سے ان ہی باتوں کا تقاضہ کرتی ہے۔لہذا ضرورتوں کو سمجھ کر مل جل کر کارواں کو منزل تک پہنچانے میں ہی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز