جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںجنوبی وزیرستان میں پاکستانی ائیرفورس کی کاروائی، عورتوں اور بچوں سمیت 22...

جنوبی وزیرستان میں پاکستانی ائیرفورس کی کاروائی، عورتوں اور بچوں سمیت 22 افراد ہلاک

ڈیرہ اسمٰعیل خان(ہمگام نیوز) پاکستانی وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی فضائی کارروائی میں مبینہ شدت پسندوں اور شہریوں سمیت 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی افراد نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ زیارت زئے کے علاقے میں مبینہ شدت پسند عبدالمنان محسود کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین، 4 لڑکیاں اور 2 لڑکے ہلاک ہوگئے۔

ایک گھر کو درماندی کے علاقے میں بھی فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، جس میں دو کم سن بچے زخمی ہوگئے۔

اس حملے میں زخمی ہونے والے ایک بچے کو طبی امداد کے لئے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے زخمی بچے کو ٹانک کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی جماالدین نے شہریوں کی ہلاکت پر فضائی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں معصوم شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز