جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںجیونی: فورسز کے ہاتھوں درجنوں بے گناہ بلوچ گرفتار

جیونی: فورسز کے ہاتھوں درجنوں بے گناہ بلوچ گرفتار

جیونی( ہمگام نیوز) جیونی ایئرپورٹ پر بی ایل اے کے حملے کے بعد اب تک کم از کم جیوانی سے 9 بے گناہ بلوچوں کو اغواء کرکے لاپتہ کر دیا .
تفصیلات کے مطابق 30 اگست کی صبح 4 بجے کے قریب بلوچ سرمچاروں نے جیونی ایئرپورٹ پر حملہ کر کے ریڈار سسٹم کو تباہ کیا اور ساتھ ہی وہاں موجود دو انجینیروں کو بھی ہلاک کیا، حملے کے  بعد سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئے اور وہاں کام کرنے والے 4 بلوچ ملازمین کو بھی اغواء کر کے لاپتہ کر دیا، جن کے نام:
نور بخش عرف فریمی ولد محمود
فیض محمد ولد حاجی مراد بخش
فضل کریم ولد جمعدار مراد
محمد بخش عرف مومن
اور پھر 15 ستمبر کو فورسز نے دران میں شمبے بلوچ (شمبک) کے گھر پر چھاپہ مار کر انھیں بیٹوں سمیت اغواء کر کے لاپتہ کر دیا..!
اور یه تمام فراد  ایک ہی  خاندان کے ہیں..
جن کے نام:
شمبے ولد بیبگر
نسیم ولد شمبے
رشید ولد غلام رسول
کمالان ولد غلام رسول
صدام ولد غلام رسول
اہل علاقہ کے مطابق تمام مغوی افراد بے گناہ ہیں اور فورسز اپنی ناکامی چھپانے کےلئے گناہ بلوچوں کو دہشت گرد ظاہر کر کے اور انھیں لاپتہ کرکے ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺣﻘﻮﻕ ﮐﯽ ﺳﻨﮕﯿﻦ ﺧﻼﻑ ﻭﺭﺯﯾﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺟﻨﮕﯽ جرم کا مرتکب ہورہا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز