جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںحب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک،ایک زخمی

حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک،ایک زخمی

اوتھل(ہمگام نیوز) ساکران تھانے کی حدودمیں کراچی کے رہائشی افراد پرنامعلوم افراد کی فائرنگ ،دوہلاک،ایک زخمی،ملزمان فرارہونے میں کامیاب ،تفصیلات کے مطابق پیرکے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہرحب کے نواحی علاقے ساکران تھانے کی حدود میں حب ڈیم کے قریب کراچی کے رہائشی افراد پر اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طارق میمن،فہیم احمد موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ اللہ ودایوشدید زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمی کو فوری طورپر جام غلام قادر ہسپتال حب لایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعدنعشوں کو آبائی علاقے کراچی روانہ کردیا گیا جبکہ زخمی کو بھی ابتدائی طبی امدادکے بعد کراچی منتقل کردیا گیا فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واضح رہے کہ اسی علاقے میں ڈیڑھ ماہ قبل 19 اکتوبرکو پنجاب کے آٹھ مزدوروں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز