شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںحیربیار مری کے بیان پر بی این ایم و اللہ نظر نے...

حیربیار مری کے بیان پر بی این ایم و اللہ نظر نے کنفیوژن پیداکیا:بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل اتحاد بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان میں بیان میں بلوچ قوم دوست رہنماء حیر بیار مری کے بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی اور عالمی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان کے دو سفارتی نقاط کو لے کر بی این ایم اور ڈاکٹر اللہ نذر اخباری اور ٹیوٹ میسج کے ذریعہ کنفیوژن پیدا کرنے جو کوشش کی ان کے اس جارحانہ اور اجادارانہ رویہ پر افسوس کیا جاسکتاہے ترجمان نے کہاکہ یہ ایک اتفاقی یا نیارویہ نہیں بلکہ اس پیمانے کے غیر سنجیدگی پر مبنی بیانیہ کا ایک تسلسل موجود ہے جو بی این ایم اور ان کے پشت میں رہنے والے اتحادیوں کی جانب سے متعدد بار دہرا یا گیا ہےگزشتہ دنوں کے حیر بیار مری کے بیان کو لے کر انہوں زمینی حقائق کو مسخ کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے جسے بلوچ سیاست میں حصہ دار ایک عام کارکن بھی بدنیتی پر مبنی ذہنیت کا حصہ سمجھتا ہے ترجمان نے کہاکہ حیر بیار مری نے اپنے گزشتہ دنوں کے اس بیان میں مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بلا جھجک اور شدت کے ساتھ مذمت اور مخالفت کی اپنےاس بیان میں انہوں نے سعودی عرب کی ماضی کی تعریف نہیں کی بلکہ سعودی عرب کی معتدل اسلام کی جانب واپسی کو سراہا جس کی تعریف یورپی یونین امریکہ اور دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے کیا گیا ہے اگر حیر بیار مری ایک اضافہ کے ساتھ اس کی معتدل ریاست کی جانب گامزن ہونے کی حکمت عملی کو سراہا ہے جوخطہ اور عالمی امن کے لیے نیک پیغام ہے ترجمان نے کہاکہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سماج کو تیس سالہ تخریبی زندگی اور ذہن سے دو رکھنا چاہتاہے سعودی عرب کا نیاوژن مستحکم عالمی امن کےلیے مضبوط قدم ہے جس کی خیر سگالی میں کوئی تزبزب نہیں اگر دوسرا نقطہ جو حیر بیار مری کے بیان میں اٹھا یا گیا وہ تمام خلیجی ممالک اورسعودی عرب سے اخلاقی اور سفارتی مدد کی اپیل تھی ترجمان نے کہاکہ بلوچ سفارتی موقف میں شامل بیان کئے گئے دو نقاط بلوچ خارجہ پالیسی ہے ان دو نقاط کو کسی بھی صورت اور کسی بھی پیرائے میں خارجہ پالیسی سے کٹ کر نہیں دیکھا جاسکتا سعودی عرب نہ بلوچ قومی وطن پر قابض ہے اور نہ ان کا کوئی ملکیتی دعوی ہے ڈاکٹر اللہ نزر اپنے گزشتہ کئی انٹریوز میں سعودی عرب سے براہراست اور بلا جھجک مدد مانگنے کی در خواست کی ہے جو اوراق پر موجود ہے جب کہ یہ سعودی عرب کی وہ پوزیشن تھی جب وہ انتہا پسندی کی فروغ اور پشت پناہی کررہی تھی ترجمان نے کہاکہ بی این اور ایم اور ڈاکٹر کا اختلافی بیان سعودی ایران محاذ آرائی کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ ایک طرح سے سعودی عرب بارے ایران کی بلواسطہ ترجمانی ہے بی این ایم اور ان کے اتحادی ایران بارے اپنے موقف کی ذمہ داری لیں وہ قوم کو جوابدہ ہیں کہ وہ مقبوضہ ایران بلوچستان کے حوالہ سے کس مصلحت کو بنیاد بنا کر خاموش ہے کیا ایرانی قبضہ گیری پر خاموشی سوالیہ نشان نہیں درپردہ ایران کی حمایت کے بجائے اگر وہ ایران کے حوالہ اپنی پوزیشن اور پالیسی واضح کریں تو وہ اپنے کندھوں سے ایک بھاری بوجھ اتارنے کی زحمت کریں گے ترجمان نے کہاکہ حیر بیار مری کے اصولی وقومی موقف کو سلسلہ وار کائونٹر کرنے کی کوشش میں پروپیگنڈے منفی الزامات اور بے بنیاد اختلافات کا ایک تانتا بندھا نظر آرہا ہے سعودی عرب بارے حیر بیار کے حالیہ درست اور بروقت موقف بھی انہیں ہضم نہیں ہو الیکن بلوچ قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان سے پوچھیں کہ وہ کس تناظر میں اس بیان کی مخالفت کررہے ہیں کیا یہ قومی مفادات کے برعکس ہے یا پھر ایران جانب جھکائو کا کھلا سندیسہ ہے ترجمان نے کہاہے ایران سے ہاتھ ملانا تحریک کے لئے زہر قاتل ہے مقبوضہ ایرانی بلوچستان پر سمجھوتہ کی کوئی گنجائش نہیں بلوچ تحریک کسی کی پراکسی نہیں بن سکتی بلوچ اپنی قومی مفادات کو کسی ملک کی اپنی ذاتی دلچسپی پر قربان کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز