جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںخاران شہرمیں دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات

خاران شہرمیں دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات

خاران (ہمگام نیوز ) نمائندہ ہمگام کے ابتدائی اور فوری اطلاعات کے مطابق شہر کے مرکز میں قائم نزد شیخ مسجد شہید بالاچ مری روڈ کی جانب 3 دھماکوں اور 10 منٹ تک دو طرفہ فائرنگ کی اطلاعات آرہی ہے۔نمائندہ ہمگام سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خاران شہر میں حالیہ سی پیک سے متعلقہ انجینئرز اور ان کے سیکورٹی پر قابض پاکستانی فورسز ایف سی پر پے درپے سلسلہ وار کامیاب حملے ہونے کے بعد شہر کے اس حصے پر ایف سی کی جانب سے 3 چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ غالب امکان ہے کہ قابض ایف سی کی انھی چوکیوں پر آج کا یہ تازہ حملہ ہوا ہے۔ خاران شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے پہلے دھماکے اور بعد میں فائرنگ ہوا ہے۔مزاحمت کاروں اور ایف سی کے درمیان دوبدو دوطرفہ فائرنگ کا یہ سلسلہ 10 منٹ تک جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔، حملہ آوروں اور ایف سی کے درمیان دوبدو فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ قابض ایف سی نے قریبی گلیوں اور بیشتر راستوں کو مکمل سیل کر کے تمام آمد و رفت کیلئے اسے بند کیا ہوا ہے۔
یاد رہے آج چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی خاران کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں۔جن کے ساتھ اعلی حکومتی عہدیدار مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سیکرٹریز اور سیکورٹی آفیسران بھی شامل ہیں۔ابھی تک اس حملے کی کسی تنظیم نے زمہداری قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے اس سے پہلے خاران شہر میں قابض ایف سی اور سی پیک سے متعلقہ ٹیم پر بلوچ لبریشن آرمی کے کامیاب حملے ہوئے تھے جسے بلوچ مسلح تنظیم کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز