پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںخاران کے کئی علاقے فورسز کے گھیرئے میں ہیں ۔بی این ایم

خاران کے کئی علاقے فورسز کے گھیرئے میں ہیں ۔بی این ایم

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے خاران میں فورسزآپریشن کے دوران نہتے لوگوں پر تشدد و اغوا اور کٹھ پتلی بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں ڈرون طیاروں کے استعمال کو بلوچ نسل کشی میں تیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی مالک اینڈ رجیم کی حکومت کا وفاق پاکستان سے جاسوس ڈرون استعمال کرنے کی درخواست اصل میں میزائل بردار ڈرونز کیلئے راستہ کھولنا ہے ، جس میں دوسرے جنگی جہازوں کی بمباری کی طرح عام لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنے مقاصد پورا کرنا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک سابق فورسزافسر کا ڈرون ’براق‘ استعمال کرنے کی تجویز اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ حتیٰ کہ اپنے ڈرونز کی ناکامی کی صورت میں چین سے دڑونز خریدنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جس سے واضح ہے کہ چین اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل اور بلوچ وسائل کو لوٹنے کی راہ ہموار کرنے کیلئے کے ساتھ بلوچ نسل کشی میں ہر قسم کی تعاون کرنے پر تیار ہے۔پہلے ہی زمینی و فضائی کارروائیوں میں ہزاروں بلوچوں کو نشانہ بنا کر شہید کر چکاہے۔ عوام کا کوئی بھی شہر یا گاؤں ایسا نہیں جو بربریت کا شکار نہ رہا ہو۔ ترجمان نے کہا کہ کل رات سے خاران کے مختلف علاقوں میں فورسزآپریشن کے دوران درجنوں نہتے بلوچوں کو گرفتاری کے بعد غائب کیا گیا ہے۔ اس دوران لوگوں پر تشدد کرکے کئی بچے و عورتوں کو زخمی کیا گیا اورگھروں میں قیمتی سامان لوٹ لئے گئے۔ طاہر حسنی کو بازار میں انکی دکان سے اغوا کیا گیا،شکاری گل خان اور اس کا بیٹا، بابو لیاقت کے گھر پر حملہ کرکے انہیں اسکے دو بیٹوں صداقت ، دوسرے کا نام معلوم نہیں ہو سکاکے گھروں پر چھاپہ ما کر درجنوں نہتے بلوچوں پر تشدد کرنے کے بعد اغوا و لاپتہ کر دیا گیا۔ گھروں سے موٹر سائیکل اور دوسرے قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ تاحال خاران کے کئی علاقے فورسز کے گھیرئے میں ہیں۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ اس بلوچ نسل کشی کا نوٹس لے اور چین کی ملی بھگت سے تیار ہونے والے ڈرون جہازوں کو بلوچ نسل کشی میں استعمال ہونے سے روکنے کا اہتمام کرکے اپنا فرض ادا کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز