جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںخان آف قلات سے کوئی رابطہ قائم نہیں ہوا ہے ۔صوبائی وزراء...

خان آف قلات سے کوئی رابطہ قائم نہیں ہوا ہے ۔صوبائی وزراء

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )خان آف قلات سے ملاقات کے لئے صوبائی وزراء پر مشتمل وفد لندن روانہ نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق خان آف قلات میر سلمان داؤ د سے ملاقات کے لئے بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل بعض صوبائی وزراء ان سے ملاقات کے لئے لندن جانے کا پروگرام بنارہے تھے تاہم فی الحال پروگرام ملتوی ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق لندن جانے کا مقصد خان آف قلات میر سلمان داود کر جو نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد لندن چلے گئے تھے اوراس وقت سے لندن میں جلا وطن کی زندگی گزار رہے ہیں وفد کا ابھی تک خان آف قلات سے کوئی رابطہ قائم نہیں ہوا ہے جب ان سے رابطہ قائم ہوگا اس کے بعد صوبائی وزراء ان سے ملاقات کیلئے لندن جائینگے ۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز