چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںخضدار،زہری میں قابض پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ دوبلوچ نوجوانوں کی شہادت کی...

خضدار،زہری میں قابض پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ دوبلوچ نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع

خضدار (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زہری تراسانی میں قابض پاکستانی فورسز اور دو بلوچ نوجوانوں کے درمیان فائرنگ کی تبادلہ ہوئی ۔ جس میں قابض فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی اور دو بلوچ نوجوانوں کی شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آمدہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر کے وقت قابض پاکستانی فورسز نے زہری تراسانی کے علاقے کو گھیرے میں لیکر درجنوں افراد کو جبری طور گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے، اس دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ شروع ہوئی جو عینی شاہدین کے مطابق کئی گھنٹے تک جاری رہی۔
اس جھڑپ کے دوران فوجی اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ میں دو بلوچ نوجوان شہید ہوئے، مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے افراد کی شناخت ضیاء الرحمان عرف دلجان اور نورالحق عرف بنگل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاشوں کی حالت سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں نے تین گھنٹے تک مزاحمت کے بعد آخر میں خود کو جبری طور گرفتاری کے بجائے خود کو گولی مار شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز