سه‌شنبه, آوریل 16, 2024
Homeخبریںخضدار، ٹریفک حادثہ میں دو خواتین جانبحق

خضدار، ٹریفک حادثہ میں دو خواتین جانبحق

کوئٹہ(ہمگام نیوز)خضدار میں دراکھالو کے قریب کنٹینر بے قابو ہو کر کار گاڑی پر الٹ گئی دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔ اید ھی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح خضدار کے علاقہ دراکھالو میں قومی شاہراہ پر ٹرالر گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے  ٹوڈی گاڑی پر جا گری ۔ جس کے نتیجے میں چمن و قلعہ عبداللہ کے رہائشی دو خواتین بی بی گل زوجہ عبدالقادر اور بی بی ناز گل زوجہ خدائے رحیم جاں بحق ہوگئیں ۔ جب کہ ٹوڈی گاڑی کے سوار دیگر تین افراد چندلمحے قبل گاڑی سے اترنے کی وجہ سے محفوظ رہے ۔ ٹوڈی گاڑی سے لاشوں کونکالنے کے لئے خضدار سے ایدھی رضاکاروں نے کرین منگوا کر کئی گھنٹے بعد لاشوں کو باہر نکال لی۔ اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے رضاکاروں نے لاشوں خضدار ہسپتال پہنچایا اور بعد ازاں انہیں ان کے آبائی علاقہ روانہ کروادیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز