سه‌شنبه, مارس 19, 2024
Homeخبریںخضداراور کوئٹہ میں بم دھماکہ ایک پولیس اہلکار ہلاک ، ایک زخمی

خضداراور کوئٹہ میں بم دھماکہ ایک پولیس اہلکار ہلاک ، ایک زخمی

خضدار،کوئٹہ( ہمگام نیوز)خضدار میں دستی بم سے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کردیا۔جس سیایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے جاں بحق اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیاہے۔دریں ثناء کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں سڑک کنارے دھماکہ ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ مستونگ روڈ پر واقع میاں غنڈی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا جو زور دھار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے سڑک خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی اور کسی قسمی کا نقصان نہیں ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز