شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںخواتین و بچوں کی اغواء کا بدلہ دشمن سے لیں گے.بی ایل...

خواتین و بچوں کی اغواء کا بدلہ دشمن سے لیں گے.بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیو  )بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا کہ بولان میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری آپریشن میں فورسزنے در بی بی زوجہ وشو چلگری مری ،گل پری زوجہ دلوش مری تین بیٹیوں سمیت بخت بی بی زوجہ دلوش مری ایک بیٹے و تین بیٹیوں سمیت بی بی زر بخت زوجہ رحم دل مری چار بیٹوں سمیت بی بی زرمیدو زوجہ گزو مری ،ھتا بی بی زوجہ علی مری دو بیٹوں و دو بیٹیوں سمیت جار بی بی زوجہ کالو مری سترہ سالہ بیٹی بان بی بی اور چھ معصوم بچوں سمیت بی بی وائری زوجہ علی مری گل بی بی زوجہ تنگو مری دو بچوں سمیت جان بی بی زوجہ لال محمد مری، بی بی حانی زوجہ علی بخش مری 1 بیٹی سمیت بی بی نور بانو زوجہ ملا نظر محمد دو بچوں سمیت بولان کے علاقے لکڑ ،گوزو،پلکڑی،سنجاول اورسھرکمب سے تشدد کے بعد اغواہ کر لیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ فورسززنے آپریشن کے دوران وشو مری کے 80 سالہ معذور والدہ بی بی ساھتو کو اغواہ کرنے کے بعد اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا فورسزنے تمام جنگی قوانین کو بالا طاق رکھ کر عام معصوم غیر مسلح بلوچ خواتین و بچوں کو نشانہ بنا تے ہوئے بلوچ نسل کشی میں شدت لاچکا ہے فورسزنے بے شمار مال مویشیوں کو مارنے کے ساتھ کئی گھروں و فصلوں کو تباہ کیاہے فورسزجس بے رحمی سے بلوچ نسل کشی کے راستے پر گامزن ہے ان کے ان بے رحمانہ پالیسیوں سے ریاست و بلوچ کے درمیان آزادی کی لائن مزید واضع ہو کر سامنے آچکی ہے فورسززکا عام بلوچوں کو اغوا و خاص کر خواتین و بچوں کا اغوا بلوچ لبریشن آرمی کو مجبور کر رہاہے کہ بی ایل اے بھی اس کا بدلہ پالیسی کے مطابق لے جنگ آزادی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے و الوں کی معاونت کرنے والے ہمارے دشمن ہیں ان سے دشمنوں جیسا سلوک کیا جائے گا آزادی جیسے عظیم نعمت کے لیے بلوچ قوم کو دشمن کے جبر و تشدد کو برداشت کرنے کی سکت پیدا کرنا ہوگا و بلوچ وطن کی آزادی کے لیے جہد آزادی کا حصہ بن کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچ قوم کے دشمنوں کا احتساب کریں بلوچ لبریشن آرمی مظالم کا ادراک پہلے ہی کر چکا تھا اور حکمت عملی کے تحت ریاست کے ان انسانیت سوز مظالم کا جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز