شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںدشت:پاکستانی فورسز نے دو بچوں سمیت نو افراد لاپتہ کر دیے

دشت:پاکستانی فورسز نے دو بچوں سمیت نو افراد لاپتہ کر دیے

کیچ(ہمگام نیوز) دشت پاکستانی فوج نے دو کمسن بچوں سمیت 9 افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے جتانی بازار اورسیچی میں فوج نے دو کمسن بچوں سمیت 9 افراد کو آبادی پر دھاوا بول کر لاپتہ کر دیا ہے،گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا،جبکہ کیچ سے ریگولر آرمی کی بڑی تعداد میں دشت کے علاقے بل نگور پہنچ چکی ہے،فورسز ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی تفصیل، بارہ سالہ عبدل ولد غلام جان،تیرہ سالہ ظہور ولد سلیمان،،چراگ ولد حسن،اعجاز ولد غلام حبیب،ناصر ولد بلال خان،نعیم ولد حیدر،وحید ولد غلام،بلال ولد غفور،اکرم ولد امیتان۔واضح رہے کہ فوج نے دشت کے داخلی ،خارجی راستے مکمل سیل کر دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز