جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںدشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ‘ چار بوگیاں ٹریک سے اتر گئی

دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ‘ چار بوگیاں ٹریک سے اتر گئی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ریل  کی چاربوگیاں ٹریک سے اتر گئی تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریل جولاہور سے کوئٹہ آرہی تھی کہ اچانک ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا اور چار بوگیاں ٹریک سے اتر گئی جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں دھماکے کے بعد قریبی پہاڑوں سے فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طو رپر امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہے علاقے میں تاریکی ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامناہے آخری اطلاع ملنے تک قریبی پہاڑوں سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز