جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںدشمن کی چالوں کو سمجھ کر ہمیں فیصلہ کرنا چاہیے۔ خلیل بلوچ

دشمن کی چالوں کو سمجھ کر ہمیں فیصلہ کرنا چاہیے۔ خلیل بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی چیئرمین خلیل بلوچ نے بلوچ مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے دست گریبان ہونے و آپسی خون ریزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں فرزندوں کی قربانیوں کے باوجود بھی اگر آزادی پسند آپس میں دست و گریبان ہو کر برادر کشی جیسے انتہائی خطرنک و افسوسناک عمل کا مرتکب ہوتے ہیں تو یہ بلوچ قوم کی بد نصیبی ہے ۔جس کے نقصانات کا اندازہ لگانا اور تلافی کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔ چےئرمین خلیل بلوچ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ عمل اچانک شروع نہیں ہوئی ہے بلکہ اس کو ہوا دینے کیلئے دشمن نے ہمیں محسوس کرائے بغیر آستین کے سانپ گھسائے ہیں جن کی پہچان و احتساب وقت کی عین ضرورت ہے ۔اس میں تاخیر کسی بھی صورت بلوچ قومی تحریک کے حق میں نہیں ہے ۔بی این ایم نے ان معاملات میں پوری نیک نیتی کے ساتھ تین سال تک مثبت کردار ادا کی ہے مگراس دوران کہیں بھی ایسا تاثر یا رویہ نہیں دیکھا گیا کہ حالات کو برادر کشی تک لے جایا جائیگا۔ اس کے بعدابھی ہفتوں پہلے آپسی جنگ کی باتیں شروع کرکے ساری اُمیدوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہو رہاہے ۔ریاستی خفیہ ادارے اپنی شاطرانہ چالاکی و چالبازی میں کامیاب ہو کر بلوچ قوم کو ایک بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کی کیفیت میں مبتلا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں عقل و دانشمندی اور رہبرانہ انداز میں قومی مفادات ملحوظِ خاطر رکھکر قومی جہد میں کٹھن حالات کا ادارک کرتے ہوئے آپسی غلط فہمیوں اوردشمن کی چالوں کی سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے تاکہ خفیہ ادارے کسی بھی موقع پر اسے اپنی کامیابی تصور نہ کرسکیں اور بلوچ فرزندوں کی قیمتی زندگی و گراں بہا خون اس آسانی سے نہ بہایا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز