جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںشیخ راشد وفات پاگئے، دبئی میں 3 روزہ سوگ

شیخ راشد وفات پاگئے، دبئی میں 3 روزہ سوگ

ابو ظہبی(ہمگام نیوز) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بڑے بیٹے شیخ راشد بن محمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 34 برس تھی ۔

گلف نیوز کے مطابق شیخ راشد بن محمد کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ مغرب زبیل مسجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ ان کی تدفین دبئی کے امِ حریر قبرستان میں ہوگی.

شیخ راشد بن محمد کے انتقال پر دبئی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا، اس دوران دبئی کا پرچم سرنگوں رہے گا تاہم سرکاری ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز