پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںدہشتگردپناگاہ کے خاتمےکیلئےکمانڈرکو اختیاروسائل دے دیئے۔امریکہ

دہشتگردپناگاہ کے خاتمےکیلئےکمانڈرکو اختیاروسائل دے دیئے۔امریکہ

واشنگٹن : ( ہمگام ویب نیوز )
حالیہ کابل دھماکے جس میں سینکڑوں افغان شہری اور غیر ملکی ہلاک ہوئے۔ان حملوں سے پیشتر اور اب تک افغان وامریکی حکومت دونوں کا مشترکہ موقف رہی ہے کہ ان حملوں کا برائے راست تعلق مزہبی تشدد پسند طالبان وحقانی نیٹ ورک سے ہیں۔جن کو پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔ان عناصر کے معفوظ ٹھکانے پاکستان و افغان سرحدی علاقے و پاکستان کے اندر بھی ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے میں موجود امریکی کمانڈرز کو پاکستان میں موجود مبینہ محفوظ پناہ گاہوں سے نمٹنے کے لیے تمام اختیارات اور وسائل حاصل دے دیئے .اس بیان میں۔مزید کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی مشروط جنوبی ایشیائی پالیسی کے تحت پاکستان اور افغانستان میں شدت پسندوں اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے وہ تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے جو امریکی کمانڈرز کو ضرورت ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں پر یہ بات واضح کردی ہے کہ ’’دہشت گردی کی حمایت یا درگزری کرنے والا امریکہ کا دوست نہیں ہوسکتا‘‘۔ ٹرمپ نے کہا دہشت گردی کی تھوڑ کرنے کے لیے قابل اعتماد شخصیات کو بااختیار بنانا شامل ہے، اور جبر و استبداد اور انتہا پسندی کی جگہ لینے کے لیے آزاد معاشرے کے قابلِ تقلید متبادل کو فروغ دیا جائے گا‘‘۔حقائق نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم اپنے ساتھیوں سے مل کر داعش کے اُن لاکھوں مسلح لڑاکووں کا پیچھا کرتے رہیں گے جو ابھی تک پکڑے نہیں گئے اور ہم تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داعش کا دیرپا قلع قمع نہیں کرتے اور عالمی جہادی اور اُن کے نیٹ ورکس ملیا میٹ نہیں ہوجاتے‘‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمتِ عملی کی بنیاد ’’درپیش صورت حال سے نمٹنے‘‘ پر رکھی گئی ہے، جس ضمن میں، کمانڈروں کو درکار اختیار اور وسائل فراہم کیے گئے ہیں کہ ’’ضرورت پڑنے پر وہ افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانوں کے حصول سے روکیں‘‘۔یاد رہے حال ہی میں افغان حکومت کے اعلی عہدیدار جس میں وزیر خارجہ اور این ڈی ایس کے سربراہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔جس میں وہ کابل حملے میں گرفتار ایک خودکش سے حاصل ہونے والے معلومات کے مطابق جس میں اس گرفتار دہشتگرد نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق اس مزہبی شدت پسند سے ہے جن کے معفوظ ٹھکانے پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں ہیں۔جب کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے باہر افغان عوام نے مظاہرہ کرکے پاکستان کے  جھنڈے کو نظر آتش کیئے اور پاکستان “مردہ باد”کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز