پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںدہشت گردوں کی کشمیرآنے کی صورت میں مودی نے پاکستان کو بھاری...

دہشت گردوں کی کشمیرآنے کی صورت میں مودی نے پاکستان کو بھاری نقصان دینے کا پیغام دیا تھا ۔ بھارتی حکام

 افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاءکے بعد دہشتگرد مقبوضہ کشمیر کا رخ کریں گے،بھارتی جنرل
نئی دہلی(ہمگام نیوز) بھارتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ  وزیراعظم نریندرامودی نے پاکستان کو سرحدی فائرنگ کے دوران بھاری نقصان پہنچانے کا پیغام دیا ہے، ایک بھارتی اخبار کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی بڑھنے سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔ بھارتی فوج کے جنرل کو نسم ہمالے سنگھ نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاکے بعد دہشتگرد مقبوضہ کشمیر کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں ہی دہشتگرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کے بعد برفباری سے پہاڑی چوٹیاں ڈھک جائیں گی تو کراسنگ مشکل ہوجائے گی،یادرہے کہ اس سے پہلے بھارتی میڈیابھی انکشاف کرچکاہے کہ ٓوزیراعظم نریندرامودی نے اپنی فوج کو پاکستان کو سرحدی فائرنگ کے دوران بھاری نقصان پہنچانے کا پیغام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز