پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںدہشت گردی کا مرکز پاکستان جیسے انتہا پسند ممالک ہیں : حیر...

دہشت گردی کا مرکز پاکستان جیسے انتہا پسند ممالک ہیں : حیر بیار مری

لندن ( ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے لندن میں دہشت گرد حملے میں زخمی و ہلاک ہونے والے لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا مذہبی جنونیت اور دہشت گردی کا شکار ہے۔ اس دہشت گردی کا مرکز پاکستان جیسے مذہبی انتہا پسند ممالک ہیں ۔ بلوچ قو م لندن میں اس دہشت گرد حملے کے متاثرین کے دکھ و درد کو خوبی سمجھتے ہیں کیونکہ بلوچ قوم خود بھی پاکستان جیسے مذہبی انتہاپسند ملک کی دہشت گردی کا شکار ہے جو کہ بلوچستان میں ایف 16 اور ٹینکوں کے زریعے بلوچ قوم کی قتل و غارت گری کر رہا ہے ۔
بلوچ رہنما نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک دنیا کی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں دنیا میں جہاں جہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان کے تانے بانے ہمیشہ پا کستان اور کچھ عرب ممالک سے ہی ملے ہیں عرب ممالک کے کچھ امیر خاندان انہی مذہنی انتہاپسندوں کی فنڈنگ کرتے ہے تو پاکستان انہیں ٹریننگ دیتا ہے
پھر یہی دہشت گرد یورپی ممالک میں چاقووں ، خود کش جیکٹوں اور گاڑیوں سے لیس ہوکر حملہ آور ہوتے ہیں یا لوگوں کو گاڑیوں کے ذریعے روندتے ہیں ۔ دہشت گرد وہی ہیں لیکن ان کا طریقہ ہر ملک اور قوم پر مختلف ہے۔ برطانیہ ، جرمنی اور فرانس جسیے ممالک میں یہ جب حملہ آور ہوتے ہیں تو ان کو روکنے کے لیے ان ممالک کی پوری مشنری حرکت میں لائی جاتی ہے اور متاثرہ علاقے کو سیل کرلیا جاتا ہے۔ جبکہ بلوچستان جیسے ملک میں بغیر کسی خوف و خطر کے لڑاکا طیاروں کے ذریعے عوام پر بمباری کی جاتی ہے اور قصبوں کو ملیامیٹ کردیا جاتا ہے جس طرح کی مذہبی جنونیت کا آج یورپ شکار ہے بلوچ قوم
اس طرح کی مذہبی جنونیت کا7 194سے شکار ہے صرف بلوچ نہیں بلکہ ،بلوچ کے ساتھ ساتھ ہندوستان ، افغانستان بھی پاکستان جیسے ناسور کی دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں
حیربیار مری نے کہا کہ عالمی برادری کو ان جہادی پیدا کرنے والے ممالک کی طرف توجہ دینا چاہیے
جہاں مذہب کے نام پر اپنے سیاسی اور عسکری مقاصد حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کو برین واش کرکے پھر ان کو دنیا بھر میں ہشتگردی پھیلانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ جس میں پاکستان سر فہرست ہے ،دہشت گردی میں پاکستانی دہرے معیارکا ثبوت اور دلیل خود سابقہ آئی ایس آئی سربراہ اسد درانی کا الجزیرہ چینل میں مہدی حسن کے ساتھ 2015 کا انٹریو ہے جس میں انہوں نے اس کا اقرار کیا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم دنیا کو بے وقوف بناتے آرہے ہیں اور دو گھوڑوں کی سواری میں کوئی برائی نہیں ہے اور بے گناہ لوگوں کا قتل اس کھیل کا حصہ ہے ۔ آئی ایس آئی کے سابقہ سربرہ کے الجزیرہ ٹی وی میں دہشت گردی کے خلاف دہری معیار کے اعتراف ہمارے اس موقف کی تائیدکرتاہے کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی کا مرکز ہے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مذہبی اور جہادی گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز