جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںروس اور بیلاروس کی مشترکہ فوجی مشقیں۔

روس اور بیلاروس کی مشترکہ فوجی مشقیں۔

منسک،ماسکو(ہمگام نیوز) روس نے بیلاروس کے ساتھ مل کر یورپی یونین اور نیٹو کی مشرقی دہلیز پر بڑی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ماسکو حکام کے مطابق ان مشقوں میں قریب 13 ہزار فوجی، 70 جنگی طیارے، 250 ٹینک اور 10 جنگی بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ زاپاڈ 2017ء  نامی یہ مشقیں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک پولینڈ، لیٹویا، لتھوانیا اور ایسٹونیا کی سرحدوں کے قریب ہو رہی ہیں۔ ماسکو کی طرف سے اس عسکری قوت کے دانستہ مظاہرے پر مغربی دفاعی اتحاد کی رکن ریاستوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ یہ مشقیں بیس ستمبر تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز