پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںریاستی الیکشن بلوچ قومی مسئلے کا حل نہیں :بی ایس ایف

ریاستی الیکشن بلوچ قومی مسئلے کا حل نہیں :بی ایس ایف

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ سالویشن فرنٹ  کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ میر قادر بلوچ نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ انتخابات نہ تو بلوچ مسئلہ کاحل ہے اور نہ ہی کسی کی ہارجیت سے بلوچ قوم کے دکھوں اور تکلیفوں کا مداواہوگا بلکہ یہ غلامی کو مظبوط کرنے کی مترادف ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن اور نلکہ نالی کی سیاست کے نام پر بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کو آلودہ کیا جارہاہے ریاستی الیکشن بلوچ قومی مسئلہ کا نہ تو حل ہئ  اور نہ ہی زمینی حقائق سے اس کا  کوئی تعلق  بنتا  یے  بلوچ قومی جدوجہد انتخابی سیاست نام نہاد قوم پرستی اور صوبائیت سے بڑھ کر آزادی کا ہے آزادی بلوچ قوم کا جائز قانونی مطالبہ اور بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم سے کہا جارہاہے کہ وہ ووٹ ڈالیں  لیکن کشمیریوں سے کہا جارہایے کہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لیں یہ تضاد کیوں اگر نام نہاد انتخابات سے بلوچ قوم کے تکالیف کا ازالہ ہوتا تو ستر کے دہائی اور نیپ کے الیکشن سےلے  کر اب تک کے الیکشن آنکھ مچو لیوں سے کوئی تبدیلی آتا انہون نے کہا کہ بلوچستان میں انتخابات کا کوئی جواز نہیں بلوچ قوم ووٹ سیاست کا حصہ  نہ بنیں وہ بلوچ قوم کے قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے رضاکارانہ طورپر  بائیکاٹ کریں انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سیاست  جہد آزادی کے خلاف کائونٹر پالیسی ہے اس کے زریعہ بلوچ قوم کو یہ سبق دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے زریعہ سے اپنی تقدید بدل دے گا یہان ووٹ کو اتنا مقدد پیش کیا جاتاہے اور عوام کو باور کرایا جاتاہے کہ وہ ووٹ ڈالنے کے بعد تسلی کرین کہ ان کی سماجی معاشرتی اور معاشی زندگی میں تبدیلی آئیگی انتہائی سخت پروپیگنڈوں کی شکل میں عوام کی مقدر کو تبدیل کرنے کی تقریروں  اور نعروں کی جگالی کی جاتی ہے لیکن عوام کی تقدیر جس صفر پر تھی اسی صفر پر رہتی ہے یہ محض جھوٹ اور فریب ہوتے ہیں اگر ہماری باتوں میں وزن نہیں تو پچھلے چالیس سالوں کے انتخابی سیاست پر نظر دوڑائیں نیپ سے لے کر اب تک اس پارلیمنٹ نے کونسی سی تبدیلی لے آئی اس سے کھبی بھی تبدیلی نہیں آئیگی بلکہ یہ بلوچ قوم کے لئے مزید تکلیفیں پیدا کرے گا بلوچ قوم اس کے دام سے نکل جائیں آزادی سب سے بڑی تبدیلی ہے جس کے لئے بلوچ شہداء نے اپنے جانیں قربانیں  کی انہوں نے کسی سے ووٹ نہیں مانگا کہ ہمیں اسمبلیوں میں پہنچادو ہمارے پاس لینڈ کروزر اور بنگلہ ہو بلکہ اپنے خون دیکر آزادی کے لئے جدوجہد کو جاری رکھا وہ اپنے گھر بار اور خاندان تک کی قربانی دی انہوں نے شہداء نے جس عملی جدوجہد کا مظاہرہ کیا وہ آپ کے روشن اور آزاد مستقبل کے لئے لیکن الیکشن سیاست آپ کی غلامی کو مظبوط اور آپ کے مستقبل کو تاریک کرنے کا ایجنڈا ہے اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے آزاد مستقبل کو ووٹ کرو گے یا پھر غلامی کے حق میں دوگے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز