جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںریاستی جبر جاری، پسنی سے چار بلوچ فرزند اغواء

ریاستی جبر جاری، پسنی سے چار بلوچ فرزند اغواء

پسنی(ہمگام نیوز ) پسنی سے چار بلوچ فرزندوں کو ایف سی اور خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیاہے۔آمدہ اطلاعات کے مطابق آج بروزجمعہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے پسنی کے عوامی تفریح گاہ پبلک ویلفیئر سینٹر ( کلب ) میں چھاپہ مارکر 3 بلوچ فرزندوں گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا جن کے نام خدا گنج ولد عیدو ،رفیق مراد ولد مراد اور غوث بخش ولد سخی داد ہیں اور پسنی زیرپوائنٹ سے ایف سی اور خفیہ اداروں نے صابر ولد برات رہائش ریک پوشت پرنگ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا واضع رہے کہ خدا گنج شہید صدیق عیدو کے بڑے بھائی اور میونسپل کمیٹی پسنی میں ملازم ہیں جبکہ غوث بخش محکمہ فشریز بلوچستان میں ملازم ہیں معروف بلوچی گلوکار اور موسیقار استاد رسول بخش فرید کے بھائی ہیں۔اسی طرح رفیق مراد ایک مچھلی بیوپاری ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز