جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںریاستی مخبر انور عصا کے قتل کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔...

ریاستی مخبر انور عصا کے قتل کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ دن پنجگور میں ریاستی مخبر انور عصا کو بلوچ سرمچاروں نے قتل کردیا۔ انور عصا جواس سے پہلے اینٹی نارکوٹگس کے لئے کام کرتا تھاتحریک میں شدت آنے کی وجہ سے انور عصا نے2010 میں غدار شفیق مینگل سے روابط بڑھائے اور مکران میں سرمچاروں کی مخبری ، اغوا و قتل کی زمہ داری لے لی اور بلوچ سرمچاروں کی مخبری میں اہم کردار ادا کررہاتھااور پنجگور کے علاقے میں اپنے نیٹ ورک کا زمہ دار تھااور علاقے میں کئی بلوچ نوجوانوںکے اغوا و قتل میں ملوث تھااور ہمارے سرمچاروں پر 2014 مئی کے مہینے میں انور عصا کی سربراہی میں آپریشن کیا گیاجس میں ہماری تنظیم کا ایک سرمچار عادل عرف دینار بلوچ شہید ہو ا۔اور انور عصا کمانڈر شہید واجہ داود کے قتل کے سازش میں ملوث ایک اہم مجرم تھا گزشتہ دن اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی مزاحمت پر اسے قتل کردیا اورایک کلاشنکوف، پستول،سیٹلائیٹ فون سمیت دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لی گئی دوسرے شخص کے معلومات حاصل کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا اور بلوچ لبریشن آرمی تمام مخبروںکوتنبیہ کرتی ہے کہ ریاستی مخبر ی سے باز آجائیں ورنہ انکا انجام یہی ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز