پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںریاستی مخبر محمد عرف مامو زہری کے قتل کی ذمہ داری قبول...

ریاستی مخبر محمد عرف مامو زہری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن حب میں ریاستی مخبر محمد عرف مامو زہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مزکورہ شخص خضدار میں ریاض زہری کے گروہ کا بندہ تھا جو خضدار میں بلوچ نوجوانوں کے اغواء و قتل میں برائے راست ملوث تھاواضح رہے ریاض زہری کو گزشتہ سال خضدار میں قتل کردیا گیا تھا انکے نیٹ ورک تک مکمل رسائی حاصل کرچکے ہیں اسکے علاوہ محمد زہری جو غدار زیب زہری کا دست راست تھا ۔ آج محمد زہری کے قتل کے بعد ایک نامعلوم شخص نے سرمچاروں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جسے اپنے بچاو میں زخمی کرکے چھوڑ دیا گیاتا ہم واضح کرتے چلیں کہ آج ہم اس شخص کو مار بھی سکتے تھے لیکن اس بار چھوڑ دیا اور مستقبل میں اس پر ہم کڑی نظر رکھیں گے اورہم ان تمام افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ کسی بھی کاروائی کے وقت مداخلت سے باز رہیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا زمہ دار خود ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز