سه‌شنبه, آوریل 23, 2024
Homeخبریں ریاستی مخبر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں.بی ایل...

ریاستی مخبر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں.بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ریاستی مخبر کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ 7 دسمبر کو پنجگور خدابادان سے ریاستی مخبر ماسٹر ظریف کو سرمچاروں نے گرفتار کیا۔ اقبال جرم کے بعد ریاستی دلال کو ہلاک کیا۔دوران تفتیش مجرم نے اقبال جرم کرتے ہوئے پنجگور میں آپریشنوں،بلوچ فرزندوں کی ریاستی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغوا و شہادتوں کے اعتراف کرنے کے ساتھ کئی اہم راز و خود سے جُڑئے نیٹ ورک کے بارے میں تفصیلات بھی دیں۔مذکورہ قومی مجرم کے ذمہ کئی اہم ٹاسک تھے اور یہ شخص عیدو نامی نیٹ ورک کا حصہ تھا جسے کچھ عرصے قبل بی ایل ایف کے سرمچاروں نے ہلاک کیا۔ایک بار پھر ایسے لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ذاتی مراعات کی خاطر قومی غداری سے اجتناب کریں ورنہ ایسے عناصر احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز