جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار جمعہ و حزب اللہ کو ہلاک کردیا:بی...

ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار جمعہ و حزب اللہ کو ہلاک کردیا:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن بسیمہ کے علاقے راغے میں بیرونٹ کے مقام پر سرمچاروں نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو دو مختلف جگہوں پر بارودی سرنگوں سے نشانہ بنایا۔ اس سے جمعہ ولد یار جان ہلاک اور حزب اللہ ولد خیر بخش زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دونوں کارندے مسلم لیگ نواز کے رہنما علی حیدر کی سربراہی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا ممبر ہیں اور راغے و گرد و نواح میں بلوچوں کی مخبری اور قتل سمیت چوری ڈکیتی میں بھی ملوث ہیں۔ علی حیدر نے ڈاکٹر مالک کی وزارت اعلیٰ کے دوران نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچ نسل کشی میں پاکستانی فوج کا ساتھ دیا اور اب مسلم لیگ نواز میں شمولیت کرکے اپنی سیاہ کرتوتوں کو سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز