پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے غلام حسین شاہوانی کو ہلاک کیا، بی...

ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے غلام حسین شاہوانی کو ہلاک کیا، بی ایل اے

 کوئٹہ (ہمگام نیوز)  ترجمان جئیندبلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پرایک شخص کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایاکیاکہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ رات آرسی ڈی شاہراہ پرریاستی ڈیٹھ اسکواڈ کے کارندے غلام حسین شاہوانی کواس وقت قتل کیاجب وہ قلات میں فورسز کی کیمپ سے نکل کرواپس جارہاتھا . ترجمان نے کہاکہ غلام حسین شاہوانی کئی عرصے سے بلوچ قومی تحریک کیخلاف مخبری اوربلوچ سرزمین پربلوچ معدنیات بالخصوص گیس کی تلاش میں کمپنیوں کی قلات کے علاقے میں مددکررہاتھا ہم بحیثیت بلوچ قوم کے جہدکارہرگزیہ نہیں چاہتے کہ کوئی بلوچ ہمارےسرمچاروں کانشانہ بن جائے مگرچند مراعات کی خاطر بلوچیت کی دائرہ سے نکل کران افرادکومعاف کرنابھی قومی گناہ عظیم ہوگاجواپنی سرزمین کی غداری بلوچ نوجوانوں کی اغواء وشہادت اوربلوچ وسائل کولوٹنے والوں کامعاؤن اورمددگارثابت ہوبی ایل اے کاشروع دن سے تنظیمی حصول رہاہے کہ پہلے بلوچوں کوغلط راستے پرجانے سے گریز کرنے کی تنبیہ کرے اوراگراس کے باوجود کوئی باز نہ آئے توپھراسے عبرتناک موت سے دوچارکرناہماراقومی فرض ہے ترجمان نے کہاکہ مقصدکے حصول تک فورسزپرحملے جاری رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز