جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںرینجرز کے ہاتھوں 3 افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا...

رینجرز کے ہاتھوں 3 افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا احتجاج

جعفرآباد(ویب ڈیسک)پاکستانی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار بگٹی قبیلے کے تین افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ہاتھوں کراچی کے منگھوپیر علاقے سے گزشتہ دنوں گرفتار ہونے والے تین افراد شاہنواز بگٹی،حاجی کرم خان بگٹی،اور محمد حنیف بگٹی کی عدم بازیابی کے خلاف بگٹی قبیلے کے درجنوں افراد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین جان محمد بگٹی،گلاب خان بگٹی،غلام نبی بگٹی،فاروق احمد بگٹی ودیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں منگھو پیر کراچی سے سادہ کپڑوں میں ملبوس رینجرز کے اہلکاروں نے 75سالہ حاجی کرم خان بگٹی،ضعیف العمر شاہنواز بگٹی اور محمد حنیف بگٹی کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منقتل کردیا ہے جس کی وجہ سے تینوں اشخاص کے اہل خانہ سخت مایوسی کا شکار بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ تینوں افراد گزشتہ سات سالوں سے کراچی میں نورس کی فیکٹری میں مزدوری کر کے اپنے گھر کا گزر سفر کرنے والے تھے جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔جبکہ اہل خانہ کے افراد بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ۔انہوں کہا کہ فوری طور پر ان کی مدد کرکے لاپتہ کیے جانے والے تینوں افراد کو بازیاب کرایا جائے اور ورثا میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز