سه‌شنبه, آوریل 16, 2024
Homeخبریںزاہد آسکانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بی آر...

زاہد آسکانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوے کہا ہے کہ زاہد آسکانی کی شہادت نے ریاست کی تعلیم دشمنی کو بے نقاب کردیا. زاہد بلوچ کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ اپنے قوم کے نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے میں پیش پیش رہے اور قوم کو تعلیم جیسی نعمت سے نوازتے رہے لیکن ریاستی ڈیتھ اسکواڈز نے زاہد آسکانی کو بھی نہ بخشا. ترجمان نے مزید کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈز اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ تعلیمی اداروں پر حملہ آور ہوچکے ہیں اور اساتذہ کو نشانہ بناتے رہے ہیں پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسکولوں کو بند کروانا،  اساتذہ کو دھمکیاں دینا اور ان پر حملہ کرنا یہ سب ایک ہی سلسلے کی کھڑیاں ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور زاہد بلوچ کی شہادت بلوچ قوم کو تعلیم سے دور کرنے کے لیے ایک بڑے سازش کا نتیجہ ہے جس پر اقوامِ عالم اور تعلیم دوست حلقوں کو ایکشن لینا چاہیے۔.
ہم اقوام متحدہ سمیت تمام انسان دوست تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچ قوم پر ریاستی ظلم کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز