جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںساکران سے بے گناہ بلوچوں کے اغوا و تشدد کی مزمت کرتے...

ساکران سے بے گناہ بلوچوں کے اغوا و تشدد کی مزمت کرتے ہیں۔ بلو چ قو می یکجہتی کو نسل

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلو چ قو می یکجہتی کو نسل کے مر کزی تر جمان نے ساکران لسبیلہ حب چوکی سے بے گنا ہ نہتے کسا نو ں اور چر وا ہا بلو چ بزرگ افراد کی ریا ستی پو لیس کے ہا تھوں شہادت اور متعدد افراد کی اغواءنما گر فتاری کی شدید مذمت کیا ہے بلو چ قو می یکجہتی کو نسل نے کہاکہ حب گو ٹھ رمضان مری میں کسا نوں پر بلا جواز فا ئرنگ کر کے عبد الستار مری کو شہید اور بلا ول بلو چ سید حسن بلو چ سلطان ولد الٰہی بخش ،میا خان ،گل خان ،زمان خان ،ارباب ،مو لا بخش ،سمیت کئی افراد کو گر فتار کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ریاستی اداروں کا اب یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ کسی بھی مسلح تنظیم یا نا معلوم واقعات کے رد عمل میں بلو چ قوم کے نہتے کسانوں ،تا جروں اور طلباءکو نشا نہ بنا کر غیر اسلا می غیر انسانی ڈکٹیٹر انہ حکمرانی کو جا ری رکھے ہوئے ہیں بلو چ قو می یکجہتی کو نسل ایسے تمام غیر انسانی غیر اسلا می اور عالمی قوانین انصاف کے بر عکس نہتے عوام اور بے گنا ہ کسا نوں مزدوروں تا جروں طلباءاور سول سو سائٹی کے افراد کو ریاستی اسلام آباد کے ڈکٹیٹر حکمرانوں کے جا نب سے نہ انصافی کا ہدف بنا نے نے پر بلو چ قومی رہنما و¿ں اور عا لمی ادارہ انصاف کے ذمہ داروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں انصاف کا حصول سب پر یکساں لا گوں ہو تے ہیں اسلا می تعلیمات سمیت دنیا کے تمام مذاہب کے اصول میں جو طا قت مسلح ہوں اُس سے مسلح ہو کر لڑنا چا ہیے اور جو قلم دارنتی کتاب اور سماج کے دیگر ذرائع کا استعمال کریں اُسے بند وق سے زیر کر نے کی ذہنیت رکھنا در اصل اپنے خوف اور حق کے آواز کو دبا نے کی مترادف ہے ریاستی حکمرانوں کے مسلسل مظالم کے نتیجے میں آج بلو چ شہداءکے وارث اورلا کھوں بلو چ متا ثرین اپنے وطن سے ہجرت کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں ہزاروں کی تعداد میں مسنگ پر سن بلو چ خا ندان آج بھی اپنے فر زندوں کے لئے سراپا احتجاج بن کر ما یو سی کا شکار ہیں ریاستی عدالتیں صرف حکمرانوں کو تحفظ دینے کے پا لیسی پر گا مزن ہیں ۔
نبیل بلو چ ڈاکٹر دین محمد ذاکر مجید سمیت پنجگور خضدار تر بت شال کو ئٹہ مستونگ نصیر آباد ڈیرہ بگٹی کو ہلو آواران چا غی لیاری کر اچی سے ہزاروں کے تعداد میں نہتے معصوم طا لبعلموں کے اغواءنما گر فتا ریوں نے آج عالمی دُنیا میں بلو چ قو می مسئلے کو حق بجا نب تسلیم کر نے کے با وجود خا مو شی اختیار کر کے منا فقت کا مظا ہرہ کر رہا ہے ۔اقوام متحدہ کے ڈیلیگیٹس کا بلو چستان کے دارالحکو مت کو ئٹہ کا مسنگ پر سن کے معا ملے پر دور ہ کر نے کے بعد بھی آج تک صرف بے مقصد سیمنا روں اور چند بیا نات کے سوائے بلو چ خا ندانوں کے داد رسی کے لئے خا طر خواہ اقدامات نہیں کیئے ایسے حا لات میں بلو چ قو م کا متحد ہو نا نا گزیر بن چکا ہے بلو چ قو م کو تنہائی کے جا نب دھکیلنے پر بلو چستان کو عالمی انتہا پسند عیسائی مسلم تنظیموں کیلئے جنگی میدان بنا کر دنیا بھر کے پُر امن اقو ام کے لئے خطر ناک رحجا نات کو جنم دے رہا ہے ایران امریکہ ، چا ئنا ،اور عرب انتہا پسند سر گرم امیر ترین ملٹی نیشل گروہ بلو چستان میں اپنے عزائم کے تکمیل میں لا کھوں ڈالر خر چ کر کے انتہا پسند سر گر میوں کو فر وغ دیکر سا مراجی جنگ کو مظلوم بلو چ قوم کے کند ھوں پر منتقل کرکے یو رپ ،امریکہ ،خلیجی مما لک سمیت ہمسایہ ملکوں میں تخریبی جنگ کو پھیلا نا چاہتا ہے ۔جس کی وجہ سے آج بلو چ قو می مسئلہ کو پس پُشت ڈال کر نہتے بلو چ عوام کو بے دریغ شہداءاور اغواءسمیت آپس میں  دست و گر یبان ڈالا جا رہا ہے بلو چ قو م کے حقیقی رہنما و¿ں نے پہلے بھی اپنے سر زمین کو عالمی انسانیت سمیت دیگر تما م اقوام کے خلاف استعمال کر نے سے ہمیشہ گر یزاں رہ کر شدید مخا لفت کر تے رہے ہیں اور اب بھی بلو چ اپنے حق کی صدا بلند کر تے وقت کسی بھی قو م طبقہ یا زبان کے خلاف کو ئی بھی جا رحا نہ عزائم نہیں رکھتا بلکہ غلام ذہن رکھنے والے حکمرانوں کے خلاف اپنا جدوجہد جا ری رکھا ہوا ہے ۔جس کا ثبوت آج بر طا نیہ امریکہ روس اور چا ئنا کے عوامی انقلا بات کو تسلیم کرنا اور مختلف مما لک میں بلو چ قو می رہنما وں کا سیا سی پنا ہ حاصل کر نا ہے ۔بلو چ قو م اگر قو م زبان اور مہذہب کے بنیاد پر مخا لفت کر تی تو سب سے پہلے بر طا نیہ سمیت اُن مما لک کو نظر انداز نہیں کر تا جنہوں نے با دشاہت کا سہارا لیکر ڈکٹیٹرانہ حکمرانی مسلط کر کے ہزاروں بلو چ شہید اور بلو چستان پر قبضہ کرکے حکو مت کی بلو چ قومی یکجیتی کو نسل ایسے تمام ڈکٹیٹرانہ پا لیسیوں کو مسترد کرکے اور مظلوم قو می عوام کے اوپر مظالم کی بھر پور مذمت کر تی رہیگی ۔
بلو چ قو می یکجہتی کو نسل نے زہری قبیلے میں جا ری غیر فکری تصادم جنگ اور خون ریزی کی بھر پور مذمت کر تے ہوئے زہری میں امن کیلئے بلو چ قبا ئلی زعماءسادات اور روشن خیال قو م پر ست سیا سی قو توں کو کر دار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہوئے بلو چ قو م کو تباہی سے بچا نے کیلئے قبا ئلی بغض ،عناد ،علا قا ئیت کے منفی رحجا نات کو روکنے کیلئے خا مو ش تما شائی کا کر دار بننے سے گریز کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز