جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسبزل بلوچ کوسرخ سلام پیش کرتے ہیں ،بی ایل ایف

سبزل بلوچ کوسرخ سلام پیش کرتے ہیں ،بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تر جمان گہرام بلوچ نے شہید سرمچار سبزل بلوچ کوسرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے مشکے سنیڑی میں عام آبادی کو نشانہ بنایا جس سے خاتون اور بچے شہید ہوئے۔ ، قریب ہی موجود سرمچاروں نے فورسز پر جوابی حملہ کیا جس سے بی ایل ایف کا جانباز سرمچار سبزل بلوچ بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی دفاع میں جام شہادت نوش کر گئے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ۔ترجمان نے کہا کہ شہید کو انکی قومی خدمات اور ریاستی فورسز کے آپریشن میں شہید تمام فرزندوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ایف سی کے ترجمان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے گہرام بلوچ نے کہا کہ ایف کا یہ حملہ براہ راست سول آبادی پر تھی ، اسے بی ایل ایف کا کیمپ ظاہر کرنا اپنی حواس باختہ و شکست خوردہ فورس کو حوصلہ دینا اور دُنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے جہاں وہ خواتین و بچوں کو شہید کرکے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے ۔ ایک اور واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کل جمعہ کے روز سرمچاروں نے مشکے میں ملیشبند کے مقام پر ایف سی قافلے میں شامل موٹر سائیکل کو نشانہ بناکر ایک اہلکار کو ہلاک کیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز