جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سبی(ہمگام نیوز) سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،جس کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔
صبح آنے والے اس زلزلے کا مرکز سبی سے اسی کلومیٹر شمال مشرق تھا جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی اکیس کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے باعث لوگ خوف وہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ اور استعغار کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز