جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسبی کے علاقوں میں فوجی آپریشن کو وسعت دی جارہی ہے، عوام...

سبی کے علاقوں میں فوجی آپریشن کو وسعت دی جارہی ہے، عوام ہوشیار رہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی سے متصل علاقوں جالڑی، سانگان و سنجاول میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری آپریشن کو وسعت دیکر ریاستی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے اعلی الصبح دور مار توپوں و گن شپ ہیلی کاپٹروں کے زریعے علاقے میں شیلنگ کا سلسلہ شروع کیا جو کہ تاحا ل جاری ہے فورسزنے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر کے علی الصبح گن شپ ہیلی کاپڑوں و دور مار توپوں کی مدد سے شیلنگ شروع کی ریاستی فورسز چالیس کے قریب گاڑیوں کے قافلے میں سانگان و جالڑی کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے کہ ان پربلوچ سرمچاروں نے متعدد مقامات پر حملہ کیا جس سے ریاستی فورسز کے چار اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے فورسزکے ساتھ جھڑپیں دو پہر تک جاری رہے بلوچ سرمچاروں کے حملوں کے بعدقبضہ گیر فورسز نے مقامی آبادی کو دور مار توپوں سے نشانہ بنایا جس سے معصوم بلوچوں کے ہلاکتوں کا خدشہ ہے فورسز نے سانگان و جالڑی کے قرب و جوار میں فصلوں و کئی گھروں کو لوٹنے کے بعد نظر آتش کیا حالیہ آپریشن کے لہر کو دیکھتے ہوئے بلوچ عوام بالخصوص دور دراز کے علاقوں کے بلوچوں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پوری طرح سے ہوشیاررہیں اور قبضہ گیر مسلح فورسز کے کسی بھی دھوکے میں نا آئیں آپریشن زدہ علاقوں میں مسلح فورسز کی نقل و حرکت سے ممکنہ حد تک دور رہنے کی کوشش کریں تاکہ بزدل فوج کے بے رحمانہ پالیسیوں کا شکار نا بن سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز