جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسب جماعتوں کو قومی اتحاد کی دعوت دیتے ہیں۔ بی آر ایس...

سب جماعتوں کو قومی اتحاد کی دعوت دیتے ہیں۔ بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز) قومی جماعتوں کواتحاد کے لیے اخباری بیانات سے ہٹ کر عملی جدوجہدکرنے کی ضرورت ہے جو یقینا وقت و حالات کی اہم ضرورت بھی ہے۔بی آر ایس او بحیثیت قومی جماعت تمام آزادی پسند جماعتوں کو دعوت دیتی ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر اپنے اندرونی مسائل و اختلافات حل کریں۔ بی آر ایس او
بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب کسی بلوچ کے گھر میں سوگ کا سماءنہ ہو یا کو ئی بلوچ اغواءنہ کیا جائے ۔ ہر روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مارو اور پھینکو والی ریاستی پالیسی تیزی سے جاری ہے اور ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ریاست نے اپنی تمام تر مشینری کا رخ بلوچ قومی تحریک کو کچلنے پر لگادیا ہے اور ہم اب تک بس اخباری بیانات میں اتحاد کی بات کرتے نظر آتے ہیں ۔ بی آر ایس او بلوچ قومی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد کے لیے تمام آزادی پسند جماعتوں پر یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ اتحاد صرف اخباری بیانات یا جلسہ جلوسوں میںبڑے بڑے تقاریر کرنے یا اتحاد کے مقدس نام کو دہرانے سے نہیں بلکہ نیک نیتی سے مل بیٹھ کر اتحاد کے لیے راہ ہموار کرنے سے اتحاد کا ماحول بن سکتا ہے۔اب قوم کو مزید دھوکے میں رکھنے کا وقت نہیں بلکہ ہمیں قوم کے سامنے ہر وہ چیز رکھنی چاہیے جو قومی تحریک کے سامنے رکاوٹ ہیں جن سے قومی تحریک کو نقصانات کا سامنا ہے جن میں سب سے اہم ہم سمجھتے ہیں کہ قومی جماعتوں کا اتحاد سے دور بھاگنا ہے ۔ ہمیں اکثر و بیشتر قومی جماعتوں کے بیانات میں لفظِ اتحاد پڑھنے کو ملتا ہے لیکن اتحاد کی راہ میں کیا رکاوٹیں ہیں اب تک اس بات سے قوم کو اندھیروں میں رکھا گیا ہے جسے ہم نقصاندہ سمجھتے ہیں ۔ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذمہ دار دوستوں نے قومی اتحاد کے حوالے سے کئی بار باقی جماعتوں کے سینیئر ساتھیوں سے رابطے کیے لیکن ہمیشہ کی طرح یہ رابطے صرف رابطے ہی رہے اتحاد کا لفظ تو ہر کسی کو پسند ہے لیکن اس کے لیے عملی طورپر کوئی میدان میں آنے کو تیار نہیں ہر کسی کو اپنی پارٹی اور تنظیم عزیز ہے لیکن ہمیں قومی مفا دات کو مد نظر رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر قومی تحریک کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے جو یقینا وقت و حالات کی اہم ضرورت بھی ہے۔
بی آر ایس او بحیثیت بلوچ قومی جماعت تمام آزادی پسند جماعتوں کو دعوت دیتی ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر اپنے اندرونی مسائل و اختلافات حل کریں ایسا نہ ہو کہ دوریاں اتنی بڑجائے کہ ہمیں پاس آنے میں صدیاں لگ جائیں اور صرف اتحاد کا نام ہی باقی رہہ جائے ۔اس میں دو رائے بالکل نہیں ہو سکتے کہ اتحاد سے ہی ہم اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں آج نہیں تو کل ہمیں اس کے لیے آمنے سامنے ہونا ہی ہے تو لہذا ہمیں اخباری بیانات سے ہٹ کر عملی طورپر آگے آنا چاہیے تاکہ مزید نقصانات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز