جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںسرکاری ملاوں کے پروپگنڈوں کا موثر جواب دینگے،قوم یومِ شہدا کوعقیدت سے...

سرکاری ملاوں کے پروپگنڈوں کا موثر جواب دینگے،قوم یومِ شہدا کوعقیدت سے منائیں۔ بلوچ علماء فورم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ علماءفورم نے اپنے ایک اخباری بیان میں یوم شہدائے بلوچستان کے مشترکہ قومی دن کے موقع پر بلوچ سالویشن فرنٹ کی جانب سے 13نومبر کو دیئے گئے شٹر ڈان ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ13نومبر کے شٹرڈان ہڑتال پر اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز بند رکھتے ہوئے اسے اپنی ملی انسانی و اسلامی فرائض سمجھیں بلوچ عوام اور تمام طبقہ اپنے قومی شہداءکے دن کو شایان شان طریقہ سے مناکر بلوچستان کی آزادی کے لئے لڑنے والے جذبہ جہاد سے سرشار بلوچ قومی و وطنی شہداءکو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کریںبیان میں مزید کہاگیاہے کہ بلوچ اپنی حق اور آزادی کے لئے ہزاروں سال سے جدوجہد کررہے ہیں مختلف حملہ آور آئے لیکن رائے حق کے جانثاروں نے ہمیشہ اپنی ایمانی جذبوں اور قومی حمیت سے انہیں شکست فاش دی بیان میں کہاگیا ہے کہ وطن کی آزادی زمین شناخت اور ننگ و ناموس کی دفاع میں مارے جانے والے لوگ شہید ہیں اور شہداءکے مقدس خون جب دھرتی پر پڑتاہے تو وہ قوموں کو حوصلہ اور امید عطاءکرتا ہے ان کا لہو بانجھ اور رائیگاں نہیں ہوتااور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بلوچ شہداءکے گرتے لاشوں سے بلوچ قوم میں خوف اور سراسیمگی نہیں بلکہ ان کی حب الوطنی اور آزادی کی سوچ کو مزید تقویت ملی ہے شہداءکی قربانیوںسے قومی جنز کو بے پناہ طاقت حاصل ہوئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہب اسلام نے آزادی کو ہر انسان کا پیدائشی اورفطری حق قرار دیا ہے اسلام نہ کسی قوم کا دوسرے اقوام پر تسلط تسلیم کرتاہے نہ کسی آزادی اور خودمختاری کو سلب کرنے کے حق میں ہیں تاریخ اسلام غلامی کو ناجائز اور غیر انسانی عمل قرار دیکر اس کی مذمت کرتا ہے آج اسلام کو ڈھال بناکر پاکستانی ریاست اور اسلام کے آڑ میں چند ملاءبلوچ آزادی کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں اور اخوت اور بھائی چارہ کا درس دیکر سادھ بلوچوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور بلوچ قوم کے اسلام سے والہانہ عقیدت اور حددرجہ احترام سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں بیان میں کہاگیا ہےکہ آج آزادی کے بات ہر گلی کوچے اور پہاڑوں کے دامن میں سیاہ گدانوں تک پہنچی ہے بلوچ قوم شب روز محنت کررہاہے لاکھ تکالیف جھیلنے کے باوجود بلوچ پر عزم ہے بلوچ علماءفورم اس قومی جذبہ کی قدر کرتے ہوئے پوری دیانت داری اور حب الوطنی اور اسلام کے عین روح اور تقاضوں کے ساتھ اس جدوجہد میں ریاستی ملاﺅں کے پروپیگنڈون کے خلاف بلوچ قوم کو شعور و آگائی دینے کے لئے ایک موثر آواز کے ساتھ قومی تحریک کے ہمقدم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ 13نومبر بلوچ تاریخ کا ایک روشن باب ہے جس دن شہید محراب خان نے انگریزی استبداد کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت نوش کی محراب خان ریاست کے والئی اور بلوچ حکمرانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے بلوچ قوم کی آزادی اور انگریزی استبداد کے خلاف پوری دیانت داری اور ایمانی جذبوں کے ساتھ جنگ لڑی اگرچہ وہ شہید ہوگئے لیکن ان کی خون سے سینچی ہوئی جدوجہد آج تک جاری ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز