جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںسعودی عرب:شاہی محل کے باہر فائرنگ دو محافظ ہلاک۔

سعودی عرب:شاہی محل کے باہر فائرنگ دو محافظ ہلاک۔

ریاض(ہمگام نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع السلام شاہی محل پر حملے کی اطلاع ملنے کے بعد اس عرب ریاست میں امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ ایک مشتبہ شخص نے محل کے مغربی دروازے تک گاڑی لانے کے بعد فائرنگ شروع کر دی جس سے وہاں تعینات دو محافظ ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ایک ترجمان نے کہا کہ شاہی گارڈ کے ارکان نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سعودی عرب کی سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر سوا تین بجے پیش آیا اور اس واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ترجمان نےکہا ہے کہ حملہ آور 28سالہ سعودی شہری ہے اور اس کی شناخت منصور العمری کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز