جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسعودی ہیلی کاپٹر یمنی سرحد پر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

سعودی ہیلی کاپٹر یمنی سرحد پر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

ریاض(ہمگام نیوز) یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں شامل سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر یمنی سرحد پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے کی حفاظتی گشت پر مامور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ مں کہا گیا ہے کہ اپاچی ہیلی کاپٹر جزان کے علاقے میں گرا جبکہ واقعے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب یمنی حکومت کے خلاف کارروائیاں کرنے والے حوثی قبائل کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے گذشتہ رات سعودی عرب کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی صباء نیوز ایجنسی کے مطابق حوثی قبائل کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ حملے میں سعودی عرب کی 6 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں حوثی قبائل کی جانب سے یمن کی حکومت گرائے جانے کے بعد سعودی عرب اور اس کے اتحاد میں شامل دیگر عرب ممالک نے یمن میں حوثی قبائل کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا جو تاحال جاری ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز