جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسماجی کارکن سبین محمود کا ڈرائیور بھی قتل

سماجی کارکن سبین محمود کا ڈرائیور بھی قتل

کراچی(ہمگام نیوز)سماجی کارکن سبین محمود کے ڈرائیور اور ان کے قتل کے عینی شاہد غلام عباس کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔
پولیس کانسٹیبل غلام عباس جو سبین محمود کے ڈرائیور بھی تھے، کو کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق غلام عباس نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار حملہ آروں نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں نائن ایم ایم پستول کی دو گولیاں لگیں.
اپریل 2015 میں سبین محمود کو اُس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ دی سیکنڈ فلور (ٹی ٹو ایف) میں بلوچستان میں گمشدہ افراد سے متعلق ایک سیمنار سے خطاب کے بعد واپس لوٹ رہی تھیں۔اس سیمنار میں گمشدہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لیے سرگرم ماما قدیر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی کے محکمے کے افسر راجہ عمر خطاب نے کہا کہ غلام عباس قتل کے حوالے سے ایک اہم گواہ تھے جبکہ انہوں نے اس قتل کے دیگر گواہوں کی حفاظت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز