جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسمندری طوفان نیلوفر کی شدت میں اضافہ،گوادر سے 1060 کلومیٹر کا فاصلہ...

سمندری طوفان نیلوفر کی شدت میں اضافہ،گوادر سے 1060 کلومیٹر کا فاصلہ رہ گیا

ہمگام نیوز

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک شدید سمندری طوفان گوادر سے جنوب میں 1060 کلومیٹر کے فاصلے پر  ہے۔

محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ’’اس خطے کی موسمیاتی صورتحال اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ شدید سمندری طوفان پیر کی رات تک مزید شدت اختیار کرتے ہوئے ایک انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ اس وقت اس طوفان کا مرکزی دباؤ اندازاً 992 ایچ پی اے ہے، اور ہوا کی مسلسل رفتار اوسطاً 65 سے 75 سے بڑھ کر 85 سمندری میل تک ہے۔‘‘

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ’’بدھ سے جمعہ تک ملک کے ساحلی علاقوں کے ساتھ سمندر کی صورتحال خراب سے انتہائی خراب ہوجائے گی۔ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران کھلے سمندر میں نہ جائیں۔ ایسے ماہی گیر جو پہلے ہی کھلے سمندر میں موجود ہیں، ان کو بدھ سے قبل ساحلی علاقوں میں واپسی کی ہدایت کردی گئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز