جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسندھی قوم پرست رہنماوں کے شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ بی این...

سندھی قوم پرست رہنماوں کے شہادت کی مذمت کرتے ہیں۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے سندھی قوم پرست رہنماؤں اور کارکنوں کی پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے شہید وحید لاشاری اور آصف پہنور کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھی فرزندوں نے اپنی لہو سے سندھو دیش کا جو مشعل روشن کیا ہے وہ سندھ دھرتی کے باسیوں کی روشن مستقبل کا ضامن ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ اندورن سندھ پارٹی کے تمام زون جسمم کے ہڑتال کی کال کا بھرپور ساتھ دیں اور سندھ میں بسنے والے بلوچ فرزند بلوچستان اور سندھ کی آزادی کے لیے یکمشت ہو کر قابض ریاست کے خلاف قومی آگاہی کے موثر حکمت عملیوں کو بروئے کار لائیں۔مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں آواران لباچ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے پارٹی کے دو ،دوزوا ہ لطیف بلوچ اور سجاد بلوچ کو نشانہ بنا کر شہید کیا،شہیدوں کی قربانی پر انکو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔آج بھی فورسز نے آواران کے علاقے تیرتیج گورستانی اور ہارونی ڈنّ کے علاقوں پہ سول آبادی کو نشانہ بنا کر لوٹ مار کی اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فورسز کی بڑی تعداد کو مشکے آواران،ہوشاپ و گرد نواح میں جمع کیا جا رہا ہے تاکہ بلوچ نسل کشی و جاری آپریشن میں تیزی لائی جا سکے،کچھ روز سے ان علاقوں میں ریاستی فوج کی فضائی و زمینی نقل و حرکت میں اضافہ نے ہماری خدشات کو یقین میں بدل دیا ہے۔شاپک ،شہرک جو ایک ہفتہ سے فورسز کے گھیرے میں ہیں تاحال ریاستی بدمعاشیاں جاری ہیں۔مہذب دنیا کے اداروں کی عدم توجہی کے باعث آج پاکستان بلوچ سرزمین پہ سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز