پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںسنگت حافظ رازق عرف جیئند ایک جھڑپ میں شہید ہوگئے.بی آر اے

سنگت حافظ رازق عرف جیئند ایک جھڑپ میں شہید ہوگئے.بی آر اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نےنامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہاکہ پروم کے علاقے مورو کے قریب سنگت حافظ رازق عرف جیئند ایک جھڑپ میں شہید ہوگئے سنگت رازق تنظیمی امور سر انجام دینے کیلئے بلیدہ اور پروم کے راستے میں سفر پر تھے اور دوران سفر ان پر حملہ کیا گیا اور سنگت شہید ہوگئے سنگت کی شھادت کے وجوہات کے بارے میں تفتیش جاری ہے اور اس حوالے میں تنظیم کو کچھ شواہد تک رسائی حاصل ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے اور مناسب وقت پر سنگت کی شھادت کے محرکات قوم کے سامنے لائے جائیں گے اور شھادت میں ملوث ہاتھوں کو بھی بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائے گے شہید پچھلے چار سالوں سے بلوچ تحریک سے منسلک تھے بلیدہ اور پروم میں سرگرم عمل رہے تنظیم شہید جیئند کو انکی گراں قدر قربانیوں پر سرخ سلام پیش کرتا ہے اور شھید کی مقصد بلوچ قومی آزادی تک جنگ جاری رکھنے کا عھد کرتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز