جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسول آبادیوں پر فوجی یلغار شدت سے جاری ہے۔ بی این ایم

سول آبادیوں پر فوجی یلغار شدت سے جاری ہے۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،اغواء، مارواور پھینکو، سول آبادیوں پر فوجی یلغار شدت سے جاری ہے،ہر روز بلوچستان کے کسی نہ کسی علاقے میں ایف سی یا ریگولر آرمی اپنی دہشت پھیلانے کیلئے چادر و چار دیواری کی پامالی اور خواتین و بچوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ گھروں میں لوٹ ما ر کو جاری رکھا ہوا ہے،مرکزی ترجمان نے کہا کہ کل جمعرات کے روز ضلع کیچ میں مند کے علاقے مہیر میں عام بلوچوں کے گھروں پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں پر تشدد کی اور قیمتی سامان اور اشیا خوراک لوٹ کر لے گئے ،یہ سلسلہ ڈیرہ بگٹی ، کوہلو کاہان سے لیکر مغرب میں ایرانی سرحد مند تک بغیر وقفے سے جاری ہے، مندسے متصل علاقہ گورکوپ کئی ہفتے سے سرکاری حمایت یافتہ مذہبی دہشت گردوں کے نرغے میں ہے جہاں عام لوگوں کو قیدی بنا کر تمام راستے سیل کرکے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، بیس ہزار اغواء شدہ بلوچوں کی ہر روز لاشیں تحفہ کے طور پر دی جاتی ہیں ، اس حوالے سے بی این ایم نے بارہا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کو مطلع کی ہے مگر کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوا ہے، ترجمان نے کہا کہ جمعرات کو مند مہیر سے کئی بلوچوں کو اسی طرح اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ، جو جبری گمشدہ بلوچوں کی فہرست میں اضافہ کا حصہ بن گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز