جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسویڈ ن :بلوچ شہداء کمیٹی و سویڈن سوشلسٹ پارٹی کا مشترکہ ریفرنس...

سویڈ ن :بلوچ شہداء کمیٹی و سویڈن سوشلسٹ پارٹی کا مشترکہ ریفرنس ۔

سویڈن ( ہمگام نیوز)سویڈن میں بلوچ شہداء کمیٹی اور اور سویڈن سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے 13 نومبر یوم شہداء بلوچ کے مناسبت سے ایک ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچوں کے ساتھ ساتھ سویڈ نے بھی حصہ لیا ۔ ریفرنس کا آغاز بلوچ شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا ۔ اس موقع پر بلوچ شہداء کی تصایر بھی سجائی گئی تھی جو لوگوں کے توجہ کا مرکز رہے ۔ ریفرنس سے شہداء کمیٹی کے نمائیندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اس وقت صرف اپنی ہی آزادی کی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ انسانیت کے اعلیٰ معراج کیلئے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ دنیا میں کہیں بھی نا انصافی یا کسی بھی انسان و قوم سے اس کی آزادی چھیننا پوری انسانیت کی آزادی چھیننا ہے اور کہیں بھی انسانی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا پورے انسانیت کی آزادی کی جدو جہد ہے ، اور آزادی کے جدوجہد میں شہید ہونے والے یہ بلوچ پورے دنیا کیلئے قابلِ احترام ہیں کیونکہ وہ اس جدوجہد کا حصہ تھے جس کا منتہائے آخر بلوچ آزادی کے ساتھ ساتھ انسانی آزادی ،برابری اور خوشحالی کیلئے تھی ۔ آج کا دن ان تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں یاد رکھنے کا دن ہے تاکہ ہم یاد رکھ سکیں کہ یہ شہداء جس مشن کیلئے شہید ہوئے وہ ایک مقدس فریضہ تھا جس کا پورا ہونا ناگزیر طور پر ضروری ہے ۔ اس موقع پر سویڈن سوشلسٹ پارٹی کے نمائیندوں نے بھی بلوچ شہداء کو خراج تحسین پیش کی اور بلوچ جدوجہد آزادی سے یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مظلوم اور محکوم آپس میں ایک رشتہ رکھتے ہیں اس لیئے انہیں اپنی آزادی کیلئے ایک دوسرے کی حمایت و کمک کرنی چاہیئے ۔ ریفرنس کے بعد شہداء کے تصایر پر گل پاشی کی گئی اور 13 نومبر یوم شہداء بلوچ کے مناسبت سے لیف لیٹ تقسیم کیئے گئے جس میں بلوچ قومی آزادی کی تحریک ، پاکستانی جبری قبضے اور بلوچ شہداء کے درخشاں کردار کے بارے میں لکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز