جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںسیٹلائٹ ٹاؤن لاش برآمد،خضدارفائرنگ سے ایک شخص ہلاک

سیٹلائٹ ٹاؤن لاش برآمد،خضدارفائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کیو ڈی اے قبرستان سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندی لاش برآمد 
کوئٹہ ( ہمگا م نیوز)سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے کیو ڈی اے قبرستان سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پولیس سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے کیو ڈی اے قبرستان سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندی ہوئی لاش ملی ہے پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کو تین گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے پولیس نے لاش قبضے میں لیکر شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں رکھ دی ہے۔دریں ثناء خضدار کے علاقہ ماڑی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق خضدار وڈھ کے علاقہ ماڑی میں عزیز نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز