سه‌شنبه, آوریل 16, 2024
Homeخبریںسیکورٹی خدشہ، بیوٹمز11جنوری 2015تک بند

سیکورٹی خدشہ، بیوٹمز11جنوری 2015تک بند

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا عقبی حصہ چار دیواری سے محروم ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے تفصیلات کے مطابق بیوٹمز کے تکتو کیمپس کا عقبی حصہ بڑی تعداد میں چاردیواری سے محروم ہے سانحہ پشاور کے بعد دیگر یونیورسٹیوں کی طرح بیوٹمز کو بھی سیکورٹی خدشات کی بناءپر11 جنوری2015تک کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کا عقبی حصہ جو کہ بلیلی چیک پوسٹ کے قریب ہے چاردیواری سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال میں اتنی بڑی یونیورسٹی جس میں طلباءاور طالبات بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کررہے ہیں کی چاردیواری کا نہ ہونا باعث تشویش اور خوف کی علامت ہے ۔ذرائع کے مطابق اس بارے میں ایک ہفتہ قبل رپورٹ دیدی تھی کہ بلوچستان یونیورسٹی اور بیوٹمز کے ارد گرد چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے کیونکہ بلوچستان یونیورسٹی اور بیوٹمز کوئٹہ شہر سے کافی دور ہیں اور سیکورٹی کے خاص انتظامات نہیں ہیں جس کی وجہ سے طلباءوطالبات میں خوف پایا جاتا ہے خاص طور پر سانحہ پشاور کے بعد طلباءوطالبات ذہنی پریشانی کا شکار ہے اور انہوںنے اپنے اپنے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو اس بارے میں آگاہ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز