پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںسیکورٹی فورسزپہ حملہ اورمنشیات اڈے کو جلا دیا ذمہ داری قبول کرتے...

سیکورٹی فورسزپہ حملہ اورمنشیات اڈے کو جلا دیا ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بائیس ۲۲ اکتوبر کی رات کیچ کے علاقے گنہ ایف سی چیک پوسٹ پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔یہ بات انہوں نے اتوار کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ کیچ کے علاقے نظر آباد تمپ میں ایف سی کے راشن کو سرمچاروں نے قبضہ میں لے لیا جنکو مقامی لوکل گاڑی کے ذریعے لے جایا جا رہا تھااس سے پہلے بھی ہم نے ٹرانسپوٹرز اور لوکل گاڑی والوں کو تنبہہ کیا تھا کہ وہ سیکورٹی فورسز کے لیے مال برداری وٹرانسپورٹ سے گریز کریں ورنہ نقصان کی ذمہ دار خود ہونگے ایک بار پھر ٹرانسپوٹرز کو تنبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض ریاستی فورسز کے لیے اپنی گاڑیوں کی استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر ڈرائیور اور ٹرانسپورٹ مالکان اپنی جان و مال کے ذمہ دار خود ہونگے، ترجمان نے کہا کہ کچھ دن پہلے کلانچ چکلی میں منشیات کی ایک کھیپ کو جلا دیا ، اب ہمیں اطلاع ہے کہ ان منشیات کو جلانے کا ذمہ دار عام لوگوں کوٹھہرا کر انہیں تنگ کیا جا رہا ہے ، اس آڑ میں عام لوگوں کو تنگ کرکے نقصان پہنچایا گیا تو بلوچ سرمچار عام بلوچوں کو سپورٹ کرتے ہوئے ان عناصر و اس منشیات فروش کیخلاف سخت کارروائی کرینگے ۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز