جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے علاقے ڈنڈار مادگے موڑ پر ہمارے سرمچاروں نے ریاستی فورسز کے قافلے کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بناکر کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کوبتائی۔ ترجمان نے کہا کہ آواران میں پیراندر کے علاقے زومدان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا جبکہ کچھ دور فورسز کے اسی قافلے پر سرمچاروں نے راکٹوں اور جدید خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جس سے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔آواران ہی کے علاقے لباچ چوکو میں واقع ایف سی کی چوکی پر خوکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے چوکی کو تباہ کرکے اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا، جبکہ کل پنجگور خدابادان میں قومی دلال سعود کے ٹھکانے پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اُسکے ٹھکانے کو نقصان پہنچایا،سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز