جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسیکورٹی فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

سیکورٹی فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آواران میں دراسکی کور اور کولواہ میں بزداد پمپ کے مقام پر آرمی کے قافلوں پر سرمچاروں نے خود کارہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی رات نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ آج مشکے میں میہی دمب کے مقام پہ سیکورٹی فورسز کی پانی لے جانے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے 2اہلکار کو ہلاک کیا۔25 اکتوبر کو بسیمہ پتک میں ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پہ حملہ کیا جس سے فورسز کو بھاری جانی نقصان اُٹھانا پڑا۔ 26 اکتوبر کوبسیمہ گوارگی میں فوجی قافلے پہ حملہ کر کے ایک گاڑی کو مکمل تباہ اور دو کو نقصان پہنچایا جس سے ریاستی فورسز کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز