جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسیکورٹی فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف...

سیکورٹی فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ میں ڈی بلوچ کے قریب سرمچاروں نے ریاستی فورسز کی گشتی ٹیم پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک گاڑی کو تباہ کیا جس میں سوار 4 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔یہ بات انہو ں نے جمعرات کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ آواران میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر اس وقت حملے کر کے مورچہ کو تباہ کیا جب گن شپ ہیلی کاپٹر کیمپ میں لینڈ کر رہے تھے ،کیمپ پر حملے سے مرکزی چوکی تباہ جس سے فورسز کوجانی نقصان ہوا۔ گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کولواہ مالار میں وہلی کے مقام پر آرمی کے قافلے پر سرمچاروں نے حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا،قابض ریاستی فورسز پر سرزمین کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز