جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںسیکورٹی فورسز پرحملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

سیکورٹی فورسز پرحملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

   کوئٹہ(ہمگام نیوز)

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آواران پیراندر میں چوکو ریاستی فورسز کے کیمپ پر حملہ کر کے 4 اہلکاروں کو ہلاک متعدد کو زخمی کیا۔آواران میں تیرتج اھوری اور کولواہ میں بزداد پمپ پہ آرمی کے قافلوں کو سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے نشانہ بنا کر 5 اہلکاروں کو ہلاک متعدد کو زخمی کیا۔مشکے نوکجو ریاستی فورسز پر دو مقامات پہ اس وقت حملہ کر کے انکو بھاری جانی نقصان پہنچایا جب وہ مزاردان مشکے میںآبادی پر حملے گھروں کو جلانے و لوٹ مار کے بعد واپس اپنی کیمپ پہ جا رہے تھے ۔ بسیمہ سے ایف ڈبلیو او کو تیل سپلائی کرنے والی گاڑی کو قبضہ میں لینے کے بعد لیویز اور بی سی نے ہمارے سرمچاروں کو روکھنے کی کوشش کی تو سرمچاروں نے انکو گھیر کر ان سے18 کلاشنکوف اور دو گاڑیاں چھین کر اپنی تحویل میں لیں۔گہرام بلوچ نے لیویز اور بی سی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ہونے کے ناطے بلوچ سرمچاروں کا راستہ روکھنے کی کوشش نہ کریں۔نہیں تو انکے بارے میں ہم اپنی حکمت عملی تبدیل کر سکتے ہیں۔ریاستی فورسز اور ریاست کے لیے دلالی کرنے والے نشانے پر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز